واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکا کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں اور ناکہ بندی میں کسی بھی قسم کی نرمی بتدریج کی جائے گی۔
امریکا کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ریگن قومی اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران ایران سے متعلق سوال کے جواب میں کہا جو بھی پابندیاں ہٹائی جائیں گی وہ آہستہ آہستہ ختم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی معاشی مہم کے تحت امریکی حکام نے ایران سے متعلق ایک ارب ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل کرنسی اثاثے بھی ضبط کئے ہیں۔









