ایرانی صدر 109

ایرانی صدر کا حزب اللہ پر حملے کی صورت اسرائیل کو سخت انتباہ

تہران (رپورٹنگ آن لائن )ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے نزدیک حملے کی آڑ میں حزب اللہ پر حملہ کیا گیا تو یہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

یہ انتباہ فرانس کے صدر میکروں سے فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ایران کے نئے صدر نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی طرف ان کے بطور صدر منتخب ہونے کی توثیق کے بعد اپنی ذمہ داریاں اتوار کے روز باضابطہ سنبھال لی ہیں۔ فرانسیسی صدر سے اس کے بعد پیر کے روز گفتگو کی یے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں