کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ 60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں ہی پیار ہوجاتا ہے۔اتوار کی شام 7 بجے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لیے کروڑوں شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ فنکار بھی بے چین ہیں۔ پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان معروف اداکارہ حرا مانی بنیں جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق اپنے شوہر اداکار مانی کی دلچسپ فرمائش بتائی۔حرا نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران مانی چاہتا ہے کہ میں کہیں چلی جاؤں۔ اگر میں مربھی رہی ہوں، تو مانی پہلے میچ دیکھیں گے اور پھر مجھے دفنائیں گے۔
پروگرام جشن کرکٹ کے سیگمنٹ 500 کی دوڑ میں اداکارہ حرا مانی، مہوش حیات کو شکست نہ دے سکیں۔حرا مانی نے 500کی دوڑ میں 432رنز اسکور کیے۔اس موقع پر اداکارہ نے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کی تعریف بھی کی،حرا مانی نے کہا کہ مہوش حیات بہت اچھی اور ذہین اداکارہ ہیں۔اداکار ہ حرا مانی نے انکشاف کیا کہ 60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں پیار ہو جاتا ہے، مجھے بھی مانی کو ٹی وی پر پہلی بار دیکھتے ہی پیار ہوگیا تھا۔









