میڈرڈ (رپورٹنگ آن لائن)وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچاڈو اور امریکی صدر ٹرمپ کے نظریات کی حامی ماریہ کورینا نے کہا ہے کہ مجھے اس امر پر کوئی افسوس نہیں ہے کہ میں نے اپنا امن کا نوبل انعام آگے صدر ٹرمپ کو تحفتا پیش کر دیا تھا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں اور دوطرفہ احترام کے جذبے کے ساتھ امریکی حکومت کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
میڈرڈ میں گفتگو کے دوران انہوں نے امریکی صدر کی ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر شروع کر رکھی جنگ کے اس موڑ پر کہا ہے کہ ایک عالمی رہنما ہے جو خطرات قبول کرتے ہوئے وینزویلا کی آزادی کے لیے کوشاں ہے اور وہ صدر ٹرمپ ہے۔ اس لیے اپنے امن کے نوبل انعام کی ٹرمپ کو پیش کرنے پر کوئی ملال یا افسوس نہیں ہے۔









