لاہور ہائی کورٹ 66

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے توہین عدالت نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے توہین عدالت نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے درخواست بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کے توسط دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں 9مئی کا کیس زیرسماعت ہے،عدالت فیصل آباد نے توہین عدالت کا نوٹس 7 جولائی کوجاری کیا،ٹرائل کورٹ نے دفعہ 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی ۔

درخواست گزارکے اصرار پر ٹرائل کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،فیئرٹرائل ہرشہری کا قانونی اورآئینی حق ہے،عدالت ٹرائل کورٹ کا توہین عدالت کا نوٹس کالعدم قراردے۔استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کرنے اورسول لائن میں درج مقدمے کی کاروائی روکنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں