لندن(رپورٹنگ آن لائن)اٹلی کے اوپننگ بیٹر ایمیلیوگے کی انگلش ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمیلیوگے انگلش ٹیم میں اوپنر کی دوڑ میں مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
اس پوزیشن کے دیگر دعویدار کاؤنٹی چیمپئن شپ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ایمیلیو گے نے حالیہ میچز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک ناقابل شکست 159رنز کی اننگز بھی کھیلی، یہ اس سیزن میں ان کی دوسری سنچری تھی۔
وہ رواں سیزن میں اب تک 344رنز بنا چکے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 74ہے جو انگلینڈ کے جارحانہ بیز بال انداز کے مطابق سمجھا جا رہا ہے۔









