علامہ اقبال اوپن

اوپن یونیورسٹی کامیٹرک اور ایف اے کے جاری سمیسٹریا فیل شدہ کورسز میں داخلہ کے لیے تاریخ میں توسیع

اٹک (رپورٹنگ آن لائن) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک کیمپس ذیشان علی خان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اور ایف کے جاری طلباء و طالبات کے اگلے سمیسٹر یا فیل شدہ کورسز میں داخلہ کے لیے تاریخ میں 17 اپریل 2023 تک توسیع کر دی گئی ہے، طلباء و طالبات اٹک کیمپس میں سوموار تا جمعہ دوپہر ڈیڑھ بجے تک تشریف لائیں اور فیس چالان حاصل کریں۔