ڈالر 101

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 18 ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ڈالر کی مسلسل اُونچی اُڑان، انٹربینک مارکیٹ میں 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 36 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں