لزبن (رپورٹنگ آن لائن)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد ان کے اور نئے ہیڈ کوچ جارج جیسس کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اور نئے ہیڈ کوچ جارج جیسس کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ کوچ کی پریس کانفرنس اور پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر سے گفتگو کے بعد میں نے کیمپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہ مناسب وقت پر پرتگالی عوام کو اپنے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ کروں گا۔
یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب کرسٹیانو رونالڈو کو ناروے کے خلاف نیشنز لیگ کے میچ میں میدان میں نہیں اتارا گیا۔ بعد ازاں جارج جیسس نے بتایا تھا کہدونوں کے درمیان کوئی واقعہ پیش نہیں آیا لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ کرسٹیانو رونالڈو ان کے فیصلے پر ناراض تھے۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے کیمپ چھوڑنے کے بعد پرتگال کو آئندہ نیشنز لیگ میچز میں اپنے کپتان کے بغیر میدان میں اترنا ہو گا۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ باقی اسکواڈ اپنی تیاری معمول کے مطابق جاری رکھے گا۔








