امیر مقام 44

امیر مقام کی بنوں میں فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آں لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں