نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امن پسندوں پر حملے قابلِ قبول نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ لبنان میں امن پسندوں کی شہادت کا یہ حالیہ ہفتوں میں تیسرا واقعہ ہے، یہ حملے بند ہونے چاہئیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ حملے میں ایک فرانسیسی امن پسند شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، فریقین جنگ بندی اور دشمنیوں کا خاتمہ کریں۔









