اسکاٹ بیسینٹ 52

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے گی، اسکاٹ بیسینٹ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کردیا ہے کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے گی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ محض دنوں کی بات ہے کہ خارگ جزیرے میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوجائے گی اور تیل کے ایرانی کنویں پیداوار بند ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی میری ٹائم تجارت میں رکاوٹ ڈالنا ایرانی حکومت کی بنیادی آمدنی کو ہدف بنانا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ اکنامک فیوری یعنی معاشی قہر برقرار رکھے گا تاکہ فنڈز پیدا کرنے، انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ایران کی صلاحیت کو منظم انداز سے کمزور کیا جائے۔ اسکاٹ بیسینٹ نے خبردار کیا کہ کوئی بھی شخص یا جہاز ایران سے خفیہ تجارت یا فنانس میں پایا گیا تو اس پر امریکی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ اسکاٹ بیسینیٹ نے دعوی کیا کہ امریکا ایرانی حکومت کے فنڈز کو منجمد ایرانی عوام کی جانب سے کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں