حسین امیر عبداللیہان 101

امریکا کو بتادیا تھا اسرائیل کیخلاف حملے دفاعی نوعیت کے ہوں گے، ایران

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے کہا ہے کہ امریکا کو بتا دیا تھا اسرائیل کے خلاف حملے دفاعی نوعیت کے ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفیروں سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے علاقائی پڑوسیوں کو 72گھنٹے پہلے اسرائیل پر حملے کا بتادیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں