انتونیو گوتریس 16

امریکا ایران مذاکرات کا تسلسل ناگزیر ہے،انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحد ہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا قوی امکان ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستیاب اشارے بتاتے ہیں کہ یہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں اور اس عمل کا جاری رہنا نہایت ضروری ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ اتنے پیچیدہ اور دیرینہ مسئلے کا حل ایک ہی نشست میں ممکن نہیں، اس لیے مذاکرات کا تسلسل ناگزیر ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کے دوران جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے اور ضرورت پڑنے پر اسے مزید وسعت دی جانی چاہیے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں اور پائیدار امن کے لیے مستقل سفارتی کوششیں اور سیاسی عزم درکار ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کشیدگی کے بجائے سفارتکاری کو فروغ دیا جائے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں