شیخ رشید احمد

الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیداکر دیا ہے ‘ شیخ رشید

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیداکر دیا ہے ،آئین واضح ہے90دن کے اندرالیکشن ہوں گے ،سپریم کورٹ کاامتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کوچلنے دیتی ہے یاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے،چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے،نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے،13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے، آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے ہے،آئی ایم ایف کی تین میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں،پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیاہے،اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرجائے گا۔