مقبوضہ بیت المقدس(رپورٹںگ آن لائن)ایران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار ہونے والے الاقصیٰ مسجد کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صابری کو رہا کر دیا گیاتاہم ان کے مسجد اقصی میں داخلے پرپابندی لگادی گئی ہے۔
اسرائیلی فورسزنے شیخ عکرمہ کواسماعیل ہنیہ کی تعریف پر گرفتار کیا تھا تاہم اب صیہونی فورسز نے شیخ عکرمہ کو رہا کر دیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شیخ عکرمہ صابری کے مسجدالاقصی میں داخلے پر8 اگست تک پابندی عائد کر دی ہے۔









