ایشین گیمز 4

افغانستان کیخلاف سیریز بڑا چیلنج ہے: بھارتی آل رائونڈر شیوم دوبے

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم ایشین گیمز 2026 سے قبل افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 ستمبر سے ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل رائونڈر شیوم دوبے نے افغانستان کے خلاف سیریز کو ایشین گیمز کی تیاری قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے ہر سیریز مکمل توجہ اور جیت کے جذبے کے ساتھ کھیلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف کھیلنا میری ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور بھارتی ٹیم سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں