برمنگھم (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرا ہمیشہ یہی گول ہوتا ہے کہ بہتر سے بہترین کر سکوں۔میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مانتا ہوں، ٹیم کو مجھ سے بڑی امیدیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہوں لہٰذا ہر مشکل اور کٹھن صورتحال میں بہتر پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں، مثبت سوچ کے ساتھ اچھا کھیلوں، ہمیشہ یہی ہدف رہتا ہے، لہٰذا ہر میچ کو بھول کر اگلے میچ پر فوکس کرتا ہوں، یہی میرا گول ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برمنگھم ون ڈے کرکٹ کے اعتبار سے یقینا میرے لیے ایک اچھا میدان رہا ہے، جہاں میں دو بار سنچری اننگز کھیل چکا ہوں، ایک کامیاب گراؤنڈ رہا ہے،ممکن ہے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی یہاں کچھ اچھا ہوجائے۔کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ آپ کوئی بھی میچ کھیلتے ہیں، آپ کو پرفارم کرنا پڑتا ہے،ون ڈے کرکٹ میں رنز ہو رہے ہیں، تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں معاملہ قدرے مختلف ہے، کوشش کرتا ہوں، ہر بار رنز کروں، لیکن ایسا ہمیشہ آپ کر نہیں پاتے۔









