فواد چوہدری

افغانستان ڈرون حملہ، متعلقہ وزارتوں کو واضح بیان جاری کرنا ہو گا، فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے ڈرون حملے میں پاکستان کی زمین استعمال ہونےکاسوال نہیں،

سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضااستعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟ ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بارباریہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی غیرواضح بات ہے، متعلقہ وزارتوں کو واضح بیان جاری کرنا ہو گا۔