اسماعیل ہانیہ 108

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل تہران میں اور تدفین دوحہ میں ہوگی

تہران(رپورٹنگ آن لائن)حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ (کل)جمعرات کوتہران میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں میت دوحہ روانہ کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں (کل)جمعرات کی صبح نماز جنازہ کے بعد میت قطر کے دارالحکومت دوحہ لائے جائے گی اور جمعے کے روز ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں