محسن نقوی 50

اسلام آباد کی اصل حالت میں بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ ترجیح ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو اصل حالت میں بحال کرنا اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے، میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس بھی مسمار کر دیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بغیر کسی دباؤ مسمار کیا جا رہا ہے، ایف سی کیمپ آفس کیلئے متبادل قانونی جگہ فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کو سرکاری اراضی پر تعمیرات یا قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں