علامہ طاہر اشرفی 292

اختیارات کے باوجود مذاکرات پریقین رکھتے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ تمام تراختیارات کے باوجود مذاکرات پریقین رکھتے ہیں، قوم اپنی فورسز کے پیچھے کھڑی ہے، نہیں چاہتے کہ کسی پاکستانی کا خون بہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے خواہاں ہیں، ہم تو تمام انبیا کے ماننے والے ہیں۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہاکہ سلامتی کےاداروں کےساتھ پہلے بھی کھڑےتھےاب بھی ساتھ ہیں ، معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنےکی جانب بڑھ رہے ہیں،ہماری جانیں ناموس رسالتﷺ پر قربان ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امن کا حصول اصل مقصد ہے،وہ جلد حاصل ہوگا،مثبت کام کو آگے بڑھنے دیں ،انشا اللہ اچھی خبر ملے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے لے جایاگیا اور تشدد کیا گیا،ریاست کمزور نہیں ہوتی،ریاست تشدد نہیں چاہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں