لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ماہر تعلیم رضا الر حما ن نے ڈائون آٹزم بچو ں کے عا لمی دن کے مو قع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ خصوصی بچے ہما رے معا شرے کا اہم ترین حصہ ہیں ،حکو مت سے اپیل ہے کہ ریگو لر تعلیمی اداروں میں ان بچو ں کیلئے سیٹیں مخصو ص کرے جس سے ان میںبھی عا م بچوں کی طرح زندگی گزارنے کی جستجو پیدا ہو گی ۔اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں ڈائون سنڈروم بچو ںکی تعداد میں اضا فہ دیکھا جا رہا ہے اورہر ایک ہزا ر میں سے ایک بچہ اس کا شکا ر ہے ۔
ہما رے ملک میں بھی اس طرح کے بچو ں کی زیا دہ تعداد لا ہو ر اور کرا چی میں ہے ۔چو نکہ یہ بچے عا م بچوں کی طرح نہیں سیکھ سکتے لیکن اگر ان کو عام بچوں کی طرح خصوصی تعلیمی ما حول فرا ہم کیا جا ئے اور با قاعدہ طو ر پر ریگو لر تعلیمی میں ان کے لئے کو ٹہ مخصوس کر کے ان کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جائے تو یہ اپنی زندگی گزارنے کے قابل ہو سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستان میں ایسے بچوں کی تعداد میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے جس پر قا بو پا نے کے لئے حکو مت اپنا کردا د ادا کرے ،والدین میں بھی اس حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کر نے کے لئے آگا ہی سیشن منعقد کروا نے چا ہئیں۔









