مسعود پزشکیان 33

آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کیلئے امریکہ کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی،ایرانی صدر

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے لیے امریکہ کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ 2 مرتبہ مذاکرات کیے مگر امریکہ نے مذاکرات کے دوران پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے سفارت کاری کے راستے کو دھمکیوں، دباؤ اور پابندیوں کی طرف موڑ دیا ہے، ہر بار بات چیت کے ساتھ ساتھ ایران پر فوجی کارروائیاں بھی ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں