تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان نامکمل اور زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، صدرٹرمپ کا دعویٰ حقیقت سے بہت دور ہے۔
ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز ایران کے انتظام میں رہے گی، آبنائے ہرمز کی نگرانی، راستوں کا تعین مکمل طور پر ایران کے اختیار میں ہوگا۔









