ربیکا اسٹوکل 9

آئرش ویمن کرکٹر ربیکا اسٹوکل نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)آئرش ویمن کرکٹر ربیکا اسٹوکل نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا۔آئی سی سی نے اس حوالے سے کہا کہ 23 جون 2026 کو ربیکا اسٹوکل کے لیے گئے نمونے میں ممنوعہ ادویات ملی تھیں،

ربیکا اسٹوکل کے نمونے میں ایک مخصوص مادے کی موجودگی سامنے آئی تھی۔آئی سی سی کے مطابق آئرش ویمن کرکٹر ربیکا اسٹوکل کے ڈوپنگ کا معاملہ تجویز کردہ طبی ادویات کے استعمال کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے 23 اکتوبر 2026 سے رضاکارانہ طور پر معطلی قبول کرلی.

کرکٹ کونسل نے بیان میں یہ بھی کہا کہ ربیکا اسٹوکل کے کیس کا فیصلہ آنے تک اس پر مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں