ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا یا اپنے وعدے پورے کریں یا پھر اس کی قیمت چکائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت اب دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے۔
قالیباف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے آرٹیکل 5 کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق شق موجود ہے۔ تصویر میں اسلامی جمہوریہ ایران انتظامات کرے گا کے الفاظ کو نمایاں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی اور حملوں کا آغاز امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے کنٹرول اور انتظامی امور پر اختلافات کے بعد ہوا۔









