بلاول بھٹو

ہم پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کیلئے جلد اختتام کے منتظر ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کیلئے جلد اختتام کے منتظر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی کامیاب تکمیل پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ قومی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی پلینری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔