جیسن گلیسپی 21

ہم نے خراب بیٹنگ کی، اس پر کوئی بہانہ نہیں کر سکتے، جیسن گیلسپی کا اعتراف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) حیدر آباد کنگزمین کے ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نے خراب بیٹنگ کی ہے اور اس پر کوئی بہانہ نہیں کر سکتے۔

کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن گیلسپی نے کہا کہ ہمیں وکٹ کا اندازہ تھا لیکن ہم نے کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ 80 پر آؤٹ ہو جاتے ہیں، تو اگلی ٹیم کو روکنا مشکل ہوتا ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم آخری میچ اچھا کھیل سکتے ہیں، صائم ایوب سے گلین میکسویل تک ہر کوئی بھرپور محنت کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں