گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن ختم۔ ایم آراے ون لاہور نے SOPs کی روشنی میں آرڈر جاری کر دیا

شہبازاکمل جندران۔۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی طرف سے گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر کے سلسلے میں جاری کئے جانے والے نئے SOPs کی روشنی میں لاہور میں گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن ختم کرنے کا لیٹر جاری کر دیا یے۔

ایم آر اے ون لاہور سید تجمل حسین نقوی کے دستخطوں سے جاری اس خط میں ڈی جی ایکسائز کے نافذ کردہ نئے ایس او پیز کا حوالہ دیتے ہوئے گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن ختم کرنے کر دی گئی ہے۔

اور تمام متعلقہ سٹاف کو آگاہ کیا یے کہ صرف امپورٹڈ، نیلام شدہ، دو سال پرانے سیلز سرٹیفکیٹ اور دوسرے صوبے کے سیلز سرٹیفکیٹ کہ حامل گاڑیوں کے سوا کسی بھی گاڑی کی فزیکل انسپکشن نہیں کی جائیگی۔

ادھر آئینی و قانونی ماہرین کا کہنا ہے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کو رد کرتے ہوئے نئے ایس او پیز میں گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن ختم کی ہے جو سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی توہین ہے۔ اور محکمے کے بعض افسر محض اپنی ذات کو بچانے کے لئے ڈائیریکٹر جنرل کو سپریم کورٹ کے روبرو لے آئے ہیں