رفیق سرحدی 13

کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کو نظم و ضبط کا خیال رکھنا چاہیے، رفیق سرحدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر رفیق سرحدی نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کو نظم و ضبط کا خیال رکھنا چاہیے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریفری اور امپائر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو میچ سے شروع کرنے سے قبل کھیل کے چیدہ، چیدہ قوانین کے بارے میں آگاہ کرے تاکہ کھلاڑی میچ کے دوران کوئی بڑی غلطی نہ کریں جس سے میچ کے دوران کوئی انتشار نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حالانکہ ریفری کے لئے دونوں ٹیمیں برابر ہوتی ہیں کوئی بھی ریفری کسی بھی ٹیم کے حق یا خلاف جان بوجھ کر فیصلہ نہیں دیتا۔ ایسے ایسے ورلڈ کپ میں بھی ریفریز کر جاتے ہیں جس کے بعد ریفری تنقید کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رفیق سرحدی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے اور ہر کھلاڑی کو میدان میں جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں