ڈاکٹر یاسمین راشد 168

کچھ لوگوں کو ولائتی بیماریاں ہوتی ہیں تاہم آج کل وہ کافی صحت مند ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کی نوازشریف پر تنقید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن ) صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کچھ لوگوں کو ولائتی بیماریاں ہوتی ہیں تاہم آج کل وہ کافی صحت مند ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں بہت بڑا لیڈر ہوں انہیں چاہیئے کہ یہاں رہ کر بات کریں یا جو لندن میں چار سو ارب لے کر گئے ہیں اسے واپس کردیں۔

راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یکم جنوری 2022 سے لاہور اور 22 جنوری سے راولپنڈی میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کردیں گے، 2021 مبارک سال ہے اس سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی آوٹ سورس کردی، شہری ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اخرجات ادا کریں گے، محکمہ صحت پنجاب نے روبیلا ویکسین 4 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو لگائی، کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز 5 کروڑ سے زائد لوگوں کو لگ چکی ہے، دوسری ڈوز 3 کروڑ لوگوں کو لگ چکی ہے، 10 جنوری تک سب کو دوسری ڈوز لگ جائے گی، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا بوسٹر ڈوز لگانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

بعدازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نجی انشورنس کمپنی کو پیسہ دے رہی ہے،وہ ذمہ دار ہے تمام سہولیات فراہم کرنے کی.اس وقت 399 ارب کا پریمیم سیٹل ہوچکا ہے. اس وقت وفاقی آڈٹ اتھارٹی لاہور کے اسپتالوں کا آڈٹ کر رہی ہے،غریب مریض کی دوائی کی چوری زیادتی ہے.چھوٹی مچھلیاں اور بڑے مگرمچھ سب پکڑے جائیں گے. سٹی اسکین اور ایم آر آئی کو آوٹ سورس کر دیا ہے،مریض صحت کارڈ کے ذریعے اس کی فیس دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں