نسیم شاہ 13

کوشش کر رہے ہیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے رنگ میں رنگ جائیں، نسیم شاہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے رنگ میں رنگ جائیں، ضروری نہیں ہوتا کہ سپیڈ سے بالنگ کی جائے، لائن اور لینتھ بھی بہت اہم ہوتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے ورک لوڈ کو مینج کرے، نیا سنٹرل کنٹریکٹ کا ماڈل ہے ، دیکھتے ہیں وہ کیسے کام کرتا ہے، مانتا ہوں کچھ عرصے سے ہماری فاسٹ بالنگ اتنی اچھی نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ بہت فاسٹ ہو گئی ہے، ہمیں اپنے آپ کو اس کے مطابق ڈھالنا ہو گا، اب ون ڈے میں 350 اور ٹی 20 میں دو سو رنز آرام سے بن رہے ہیں، ہمارے باؤلرز کو اتنی تیز کرکٹ کی عادت نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے رنگ میں رنگ جائیں ، میں ٹی 20 کرکٹ میں اب بھی 140 کی سپیڈ سے بالنگ کر رہا ہوں، ضروری نہیں ہوتا کہ سپیڈ سے بالنگ کی جائے، لائن اور لینتھ بھی بہت اہم ہوتی ہے، مجھے کافی عرصے بعد آف ٹائم ملا ہے، اپنی فٹنس اور بالنگ پر کام کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی زندگی میں انجریز چلتی رہتی ہیں، شان مسعود سب سے فٹ کرکٹر ہے لیکن انگوٹھے پر بال لگنے سے وہ بھی انجری کا شکار ہوا ہے، اپنے دونوں بھائی عبید اور حنین کے لیے بہت خوش ہوں، عبید شاہ پاکستان ٹیم میں سلیکٹ ہوا ہے، فخر کی بات ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ فخر محسوس کروں گا اگر اپنے بھائی کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلوں، میں مانتا ہوں کہ میری پرفارمنس ویسی نہیں رہی جیسی ہونی چاہیے، جب پرفارمنس اچھی ہو رہی ہو تو گھر والے بھی واہ واہ کرتے ہیں لیکن جب پرفارمنس نا ہو رہی تو گھر والے بھی کہتے ہیں کہ کیا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے نئے فارمیٹ میں ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، میرے لیے اہم یہ ہے کہ میں کرکٹ کھیلتا رہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں