تعلیمی ادارے بند 164

کورونا کی چوتھی لہر، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موذی وائرس نے جہاں دنیا کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہی تعلیم کا شعبہ بھی عالمی وبا کے باعث متاثر ہوا ہے۔

کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے بعد اب چوتھی لہر نے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ اس چوتھی لہر کے باعث بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر کے ا?ئندہ ہونے والے اجلاس میں کئیجائیں گے جبکہ این سی او سی اجلاس ایک سیدو روز میں بلوایا جاسکتاہے۔

واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہیں. صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی تھی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں