کوآپریٹو حکام فیلڈ افسران کے سامنے بے بس، سیکرٹری کوآپریٹو گریڈ 17 کے آفسر کو ہٹانے میں ناکام، تین آرڈرز جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب کے سرکاری محکمے میں انوکھی داستان۔ سیکرٹریٹ افسران فیلڈ افسران کے سامنے بے بس نظر آنے لگے۔ مجبوری، بھاری سفارش یا پھر نااہلی۔ ایک افسر کے تبادلے کے لئے سیکرٹری کوآپریٹو کو اپنے کی آرڈرز تین بار تبدیل کرناپڑے۔

کوآپریٹو حکام
کوآپریٹو حکام فیلڈ افسران کے سامنے بے بس، سیکرٹری کوآپریٹو گریڈ 17 کے آفسر کو ہٹانے میں ناکام، تین آرڈرز جاری

محکمہ کوآپریٹو حکام نےگریڈ 17 کے افسر شرجیل احمد کے ایک ہفتے کے دوران تین ٹرانسفر آرڈر جاری کر دئیے۔اسسٹنٹ رجسٹرار شرجیل احمد پر مس کنڈکٹ اور بدعنوانی کے الزامات تھے جس کی بنا پر ان کا 22ستمبر کو اسسٹنٹ رجسٹرار ہاؤسنگ ٹو لاہورکی سیٹ سے تبادلہ کیا گیا۔ 25ستمبر کو ان کو اسی سیٹ کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ 29ستمبر کو ایک بار پھر شرجیل احمد کو ریگولر بنیاد پر اسسٹنٹ رجسٹرار ہاوسنگ ٹو تعینات کر دیا گیا۔

کوآپریٹو حکام
کوآپریٹو حکام فیلڈ افسران کے سامنے بے بس، سیکرٹری کوآپریٹو گریڈ 17 کے آفسر کو ہٹانے میں ناکام، تین آرڈرز جاری

ایک افسر کے تین آرڈرز جاری ہونے اور ان کو نہ ہٹائے جانے پر محکمے کے دیگر افسران شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں کہ محکمے میں افسران کی ایک لمبی فہرست موجود ہے مگر اس کے باوجود سیکرٹری اور رجسٹرار کوآپریٹو کی ایسی کونسی مجبوری ہے کہ لاہور کی سب سے اہم سیٹ پر شرجیل احمد کو رکھنا کیوں ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار ہاؤسنگ ٹو شرجیل احمد اور اسسٹنٹ رجسٹرار ہاؤسنگ فور علی خیبر کے خلاف کرپشن کی شکایات تھیں،جن کی بنیاد پر دونوں کے تبادلے کئے گئے ، علی خیبر کو ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے آرڈرز جاری کئے گئے مگر شرجیل احمد کو ہاؤسنگ ٹو سے ہاؤسنگ فور میں تبدیل کر دیا گیا .

جس کے تین روز بعد ان کو ہاؤسنگ ٹو کااضافی چارج دے دیا گیا جبکہ چار روز بعد شرجیل احمد کو ایک بار پھر ہاؤسنگ فور سے ہاؤسنگ ٹو کی اہم سیٹ پر تعیناتی دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ ٹو کی سیٹ انتہائی پرکشش سیٹ ہے جس میں اہم اور بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز آتی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمے میں با اثر افسر جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سیٹھ اقبال اور اس کی ٹیم چاہتی ہے کہ ہاؤسنگ ٹو کا چارج ان کے گروپ کے کسی افسر کے پاس رہے اور اہم ہاؤسنگ سوسائٹیز ان کے کنٹرول میں رہیں ، جس وجہ سے شکایات اور تبادلے کے باوجود شرجیل احمد کو سیٹ سے نہیں ہٹایا گیا ، جبکہ بھاری سفارش نہ ہونے کی وجہ سے علی خیبر کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔

سیکرٹری کوآپریٹو مسرت جبیں نے ایک ہی افسر کے ایک ہفتے میں تین بار آرڈرز جاری کئے مگر اہم سیٹ سے نہ ہٹایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق محکمے کے پاس اس وقت 130سے زائد گریڈ 17کے افسر موجود ہیں مگر اس کے باوجود شرجیل احمد کو ہاؤسنگ ٹو کی سیٹ سے ہٹانا سیکرٹری اور رجسٹرار کوآپریٹو اشفاق احمد کےلئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔