شادی کی افواہیں 158

کترینہ کیف کی ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کی افواہیں

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف بالی ووڈ اداکار کترینہ کیف کی ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی شادی پر بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنیں گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، اداکار کترینہ کیف رواں سال نومبر یا دسمبر میں ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے والی ہیں اور دونوں اداکاروں کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں