مہر ندیم۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن سی محمد آصف کے خلاف پولیس، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کی تین الگ الگ درخواستوں کے بعد محکمانہ کارروائی کے لئے صوبائی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھی درخواست دیدی گئی ہے.

درخواست ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کی طرف سے دی گئی ہیں۔

سیکرٹری ایکسائز کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا یے کہ محمد آصف کے زیر استعمال ٹویوٹا کرولا جی ایل آئی چوری کی گاڑی یے جس پر
LEG-18-3714
کی نمبر پلیٹ آویزاں کی گئی ہے۔

حالانکہ یہ نمبر اصل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کا ہے اور محمد آصف خود کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظاہر کرکے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا یے اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کی ایشو برانچ نے درخواست وصول کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی ہے









