دیپالپور 11

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر دیپالپور میں ایل پی جی کی اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، شہریوں کو مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔

اوکاڑہ( شیر محمد ) محکمہ سول ڈیفنس اور پیرا فورس کی دیپالپور میں ایل پی جی کی گراں فروشی کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والی 4 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر نے کہا کہ ایل پی جی کی اوور چارجنگ اور ناجائز منافع خوری کسی صورت قابل قبول نہیں۔ گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کاروائی ہوگی۔

عدنان قیصر نے کہا کہ ایل پی جی کی فروخت میں ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی چیکنگ جاری رکھیں گی۔ سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر نے مزید کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایکشن ہوگا۔ دکاندار صارفین کو مقررہ قیمت پر گیس فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں