خواجہ آصف 10

پارٹی ایک دوسرے سے دست وگریباں ہے، یہ عمران کو کیا چھڑائیں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنمائوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری پارٹی ایک دوسرے سے دست وگریباں ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو کیا چھڑائیں گے۔خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے ایک دوسرے کیخلاف بیانات پر ردعمل میں کہا کہ یہ چاہتے ہیں کے بانی اندر رہیں تاکہ ان کی دکانداری چلتی رہے۔انہوں نے کہا کہ ساری پارٹی ایک دوسرے سے دست وگریباں ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو کیا چھڑائیں گے، ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں۔

خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا جو شخص جیل میں قید سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج مکافاتِ عمل کا شکا ر ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے بانی کی ہدایت پر اعلی عدلیہ سے طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں