عدالت 12

ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی رحیم یار خان شوگر ملز کی شوگر بیگز قرقی کے خلاف اپیل پر سماعت سے معذرت

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے رحیم یار خان شوگر ملز کی شوگر بیگز قرقی کے خلاف اپیل پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ۔بنچ کے رکن جسٹس جواد ظفر نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا ء پر یہ کیس نہیں سن سکتا، جس کے بعد دو رکنی بنچ نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی ۔

جسٹس جواد ظفر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رحیم یار خان شوگر ملز کی اپیل پر سماعت کی۔درخواست میں حکومت کی جانب سے چینی کے بیگز قرقی کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ لئے بغیر درخواست خارج کی، اینٹی کرپشن نے 58 لاکھ روپے خرد برد کا مقدمہ درج کیا، گیارہ کروڑ روپے کی چینی اینٹی کرپشن نے سیل کی ، سوال یہ ہے کہ 58 لاکھ کے کیس میں 11 کروڑ کی چینی کیسے سیل کی جاسکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں