پریس کانفرنس 8

اپیک “چائنا ائیر” کے دوران اقتصادی و تجارتی تعاون میں نمایاں نتائج کاحصول

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) ایک پریس کانفرنس میں اپیک “چائنا ائیر” کے دوران اقتصادی و تجارتی تعاون کے حوالے سے پیش رفت اور نتائج سے آگاہ کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے مطابق رواں سال کے آغاز سے چین نے اپیک کی دیگر معیشتوں کے ساتھ مل کر علاقائی اقتصادی انضمام کو آگے بڑھانے، ڈیجیٹل اور سمارٹ تعاون کو گہرا کرنے اور سبز معیشت کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تقریباً 50 عملی نتائج حاصل کیے ہیں۔

چین نے ایشیا پیسیفک آزاد تجارتی زون سے متعلق نتائج کی دستاویز تیار کرنے کی تجویز پیش کی، جس سے ایشیا پیسیفک آزاد تجارتی زون کے آئندہ عمل کے لیے منظم اور عملی اقدامات کا فریم ورک تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے پلیٹ فارم پر چین کی جانب سے تجویز کردہ ایشیا پیسیفک مثالی الیکٹرانک کسٹمز پورٹ نیٹ ورک میں اب 13 معیشتیں شامل ہو چکی ہیں، جس سے علاقائی اقتصادی و تجارتی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں