چین

چین، آبپاشی کے مزید 4 منصوبوں کو عالمی ورثہ قرار دے دیا گیا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبہ سی چھوان کے تھونگ جی ڈیم،صوبہ جیانگ سو کے شینگ ہوا فیلڈ ،صوبہ زے جیانگ کے سونگ یانگ سونگ گو آبپاشی کے علاقے اور صوبہ جیانگ شی کے شیانگ باؤ ٹیرس فیلڈز کو سال 2022 کے لیے آبپاشی منصوبوں کے عالمی ورثوں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے اور اب چین کے کل تیس منصوبے اس فہرست میں شامل ہیں۔

جمعرات کے روزاطلاعات کے مطابق اس وقت آبپاشی منصوبوں کے عالمی ورثوں کی فہرست میں کل اٹھارہ ممالک کے ایک سو چالیس منصوبے شامل ہیں۔