بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے پیرس اولمپک گمیز کی نشریات کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے اجراء کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی اور سی ایم جی پیرس اولمپک گیمز کی نشریات کے تکنیکی انچارج نے اس موقع پر دس سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی ایپلی کیشنز جاری کیں۔
چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی میڈیا ہے جس نے پیرس اولمپک کھیلوں کی نشریات کے لئے سب سے زیادہ بیڈنگز جیتی ہیں۔ 2024 کے پیرس اولمپک کھیلوں کی براڈکاسٹ کوریج بخوبی انجام دینے کے لئے چائنا میڈیا گروپ الٹرا ہائی ڈیفینیشن ، مصنوعی ذہانت ، 5 جی اور کلاؤڈ پلیٹ فارمز جیسی نئی ٹیکنالوجیز کا بھرپور استعمال کرےگا اور پیرس اولمپک گیمز کی ہمہ جہت اور سہ جہتی کوریج کرنے کے لئے خود تیار کردہ براڈکاسٹ پروڈکشن سسٹم اور کلیدی آلات کو اپنائےگا۔ 2024 کے پیرس اولمپک گیمز میں سی ایم جی کا “چائنا ریڈ8K او بی ٹرک پہلی بار یورپ پہنچ گیا اور سمر اولمپکس کے لیے8K انٹرنیشنل پبلک سگنلز کی تیاری کرےگا
جو اس وقت دنیا کا سب سے طاقتور اور لچکدار فیلڈ او بی وہیکل سسٹم ہے اور یہ اولمپک سفر میں چینی میڈیا کے لیے ایک اور نئی پیش رفت بھی ہے۔