لیاقت بلوچ 102

پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند ہے، لیاقت بلوچ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہروں میں دن کے وقت ڈمپرز کا داخلہ موت کا پروانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں