علیمہ خان 114

پی ٹی آئی کارکنوں کو جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی گئیں،علیمہ خان

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاکہ جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دینا شروع کردی ہیں۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کے بیٹے سلیمان اور قاسم پاکستان آ رہے ہیں، بانی کے بیٹے دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے، بانی نے ہدایت کی ہے سب یکجا ہو کر تحریک پر فوکس کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی کو ایک ماہ سے تنہائی میں رکھا گیا ہے، اخبار اور ٹی وی بھی بند کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں