خواجہ آصف 15

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کیلئے اچھا ہوگا،خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھاہوگا،مولانافضل الرحمان نے سخت گفتگو کی ہے، میں نے مولانا کے سخت بیانات پرسیاسی نکتہ چینی کی ہے۔

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کسی اور (ن)لیگی رہنما کی مولاناکے بارے میں گفتگو پرکمنٹ نہیں کرسکتا، مولانافضل الرحمان نے سخت گفتگو کی ہے، میں نے مولانا کے سخت بیانات پرسیاسی نکتہ چینی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں نو ریٹرن والی کوئی پالیسی نہیں ہوتی، کل کے دوست آج کے دشمن اور کل کے دشمن آج کے دوست ہوجاتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مزاحمت نہیں سیاست کرنی چاہیے، پی ٹی آئی سیاست کرے گی تو ان کو بہت اسپیس مل جائیگی، پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھاہوگا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں