شیری رحمان 247

پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہ ہورہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی منفی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہ ہو رہی ہے۔

ہفتے کو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کرنٹ اکانٹ خسارے میں اکتوبر میں 1.6بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،کرنٹ اکاونٹ خسارے میں مسلسل اضافہ قابل تشویش ہے، یہ واضح طور پر پی ٹی آئی حکومت کے تحت بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ شرح سود میں 150بیسز پوائنٹس کا اضافہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا ہے، شرح سود میں اضافے سے قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے ملک و عوام پر بوجھ منتقل کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں