کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج آخری ڈبل حیڈر کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈیز آمنے سامنے آئیں گیں، میچ دوپہر دو بج کر تیس منٹ پرنیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ، میچ میں حیدر آباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشین جبکہ راولپنڈیز کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔
دوسرا میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت آشٹن ٹرنر کریں گے۔
واضح رہے پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام ااباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔









