آسٹریلوی کرکٹر 60

پی ایس ایل میں ٹاپ کوالٹی اور بہترین کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے،آسٹریلوی کرکٹر

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کرکٹر جاش فلپی نے پاکستان سپر لیگ کو بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ٹاپ کوالٹی اور بہترین کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی خواہش رہی ہے اس بار آسٹریلوی کرکٹرزکی بڑی تعداد پی ایس ایل میں ایکشن میں ہے پاکستان کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ بالکل مختلف ہو گا۔

جاش فلپی نے کہا کہ بابر اعظم سے بگ بیش لیگ میں ملاقات ہو چکی ہے وہ بہترین کھلاڑی ہیں ان سے لیگ کے بارے میں گفتگو ہوئی، آن اینڈ آف تمام کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل میں ٹاپ کوالٹی اور بہترین کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔جاش فلپی نے کہا کہ ابھی تک پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں