شاہد آفریدی

پی ایس ایل سیون میں کس ٹیم کا حصہ ہونگا ابھی بھی معلوم نہیں، شاہد آفریدی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل سیون میں کس ٹیم کا حصہ ہونگے ابھی انہیں بھی معلوم نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے مالکان ان سے محبت کرتے ہیں تاہم پی ایس ایل کا اگلا سیزن وہ کس ٹیم سے کھِیلیں گے یہ فیصلہ وقت پر چھوڑتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈرافٹ کے لئے 6 اور 8 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ کراچی سے 25 جنوری کو شروع کرنے کی تجویز ہے،لیگ کا دوسرا مرحلہ 5 فروری سے لاہور میں شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگ کیلئے ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد 15 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔